کیلیفورنیا حملے کے ملزم رضوان فاروق کے بینک اکاؤنٹ میں واقعے سے پہلے 28ہزار 500ڈالر منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 ،5 ہزار ڈالرز کی 3ٹرانزیکشن والدہ کے نام کی گئیں۔
پتا چلایا جارہا ہے کہ یہ رقم کیا
کسی قرضے کی مد میں تھی۔20 نومبر یا اس کے آس پاس کسی روز فاروق نے 10ہزارڈالر اپنے اکاؤنٹ سے نکال کرسین برنارڈینو میں دوسرے بینک کی برانچ میں جمع کرائے تھے۔پھر 3بار 5 ،5ہزارڈالر فاروق کی والدہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے ۔
امریکی ٹی وی کے مطابق رقم کی اس طرح منتقلی سوچے سمجھے منصوبے کا پتا دیتی ہے